151

ایک ہی رات میں کسی کو ماں یاد آنے لگی اورکسی کوباپ ، مریم نواز کا گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر طنز

سرگودھا(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے ، ایک ہی رات میں کسی کو ماں یاد آنے لگی ہے اورکسی کوباپ ۔ سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ جیلیں بھرنے کی باتیں کرنے والے آج رہائی کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں ، جیل کی تکلیفیں برداشت کرنا صرف ن لیگ والوں کا کام ہے ، یہ آپ کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیاکی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس میں کارکن آگے اور پولیس پیچھے ہے، لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی ہے، صرف60 سے 70 لوگوں نے گرفتاری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں