162

شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے از خود نوٹس پر تبادلہ خیال کیا ہے ،اس موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحادی جماعتیں سپریم کورٹ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کریں گی۔وزیر اعظم اور سابق صدر کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں تاخیر پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ،صدر مملکت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں جبکہ پی ڈی ایم ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں