190

صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں، شہباز شریف کو کیوں کہنا پڑا؟جانئے

اسلام آباد ( آن لائن) ے کہا ہے کہ صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں، سوال یہ ہے کہ انہیں ایسا کیوں کہنا پڑا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کا الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق لکھا گیا خط غیر آئینی ہے، الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، الیکشن سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا حکومت عمل کرے گی۔اجلاس کے دوران صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینا بھی غیر آئینی اقدام قرار دیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ صدر عارف علوی غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہو چکی ہے، عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا سے صدر کو خط لکھنے سے متعلق مشاورت کی اور خط کے مندرجات سے انہیں اعتماد میں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں