143

جیل بھرو تحریک میں عمران خان کب گرفتاری دیں گے؟ اسدقیصر نے بتا دیا

پشاور( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹھیک ہوتے ہی گرفتاری دیں گے۔ اسد قیصر کاکہناتھا کہ پشاور سے آج میرے ساتھ 100 افراد گرفتاریاں دیں گے ،پرویز خٹک، محمود خان اور دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو تو بنانا ری پبلک بن جاتا ہے،ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے نکلے ہیں ،اسد قیصر نے کہاکہ لاہور سے جتنی گرفتاریاں ہوئیں، کبھی جیل بھرو تحریک کیلئے اتنے لوگ نہیں نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں