113

سیاست میں کیوں آئی اور کون لایا ؟ مریم نواز نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) : مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے سیاست میں آنا پڑا اگر ایسا نہ ہوا ہوتا تو سیاست میں میرا کردار صرف معاون کا ہوتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے سیاست میں لانے والے کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے سیاسی مخالفین ہی ہیں،مخالفین نے میرے والد کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھے سیاست میں آنے پر مجبور کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت میں اختلاف ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، مسلم لیگ ن میں بھی دو بیانیے رہے ہیں لیکن دوسرا بیانیہ رکھنے والوں کو جلد ہی نواز شریف کے بیانیے کی قدر ہوگئی جس کے بعد پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ، کئی بار ایساہوتا ہے کہ نواز شریف اپنے رائے پر جماعت کی رائے کو فوقیت دیتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قائم ہونیوالے مقدمات سیاسی نوعیت کے نہیں بلکہ سنگین نوعیت کے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو ان مقدمات میں سزا ہونی چاہیے تاکہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہو، اپنی حکومت میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے والے آج دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں