194

صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔وفاقی وزرا صدر مملکت عارف علوی پر برس پڑے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا ے کہ عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہیں۔ صدر کے منصب کا پاس رکھیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کرائی۔ سپریم کورٹ نے بھی اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں۔ آئینی حدود سے تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔ اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں۔ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں