134

صدر علوی کل الیکشن کی تاریخ دیں یا پھر استعفیٰ دیں ، شیخ رشید

لاہور( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا ہے،صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں ورنہ استعفیٰ دیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا پھر استعفیٰ دیں،آئینی طور پر صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں تو پھر بتائیں کس کی ہے ؟سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ صوبے اور مرکز کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے،پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے،میرے ساتھ جو 16 دن ہوا میں معاف کرتا ہوں ، سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںں انہوں نے مجھے 2 کمبل دیئے،ان کاکہناتھا کہ آدھا سامان جیل چھوڑ آیا ہوں ۔شیخ رشید نے کہاکہ اگر عمران خان کہے گا سب سے پہلی گرفتاری میں خود دوں گا،خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے،یہ کہتے تھے سٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے،ان کاکہناتھا کہ آج سے 30 اپریل تک فیصلہ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں