186

منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت میں اضافے پر فواد چوہدری نے عوام کو مشورہ دیدیا

لاہور ( آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منی بجٹ پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیاگیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہےکہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں