162

کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیچہ وطنی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکے میں ایک خاتون کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکا کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکا چیچہ وطنی کے قریب ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کردی۔مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکا میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوا، ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہ دیا، دھماکا بوگی نمبر 4 کے واش روم میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں