154

قومی اور صوبائی الیکشن ایکساتھ ہونے چاہئیں: رانا ثناء اللّٰہ نے صاف بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص 2014ء سے ملک کو بحران کا شکار کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اس کی ضد پر یہ دو صوبائی الیکشن ہو جائیں تو نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگرجنرل الیکشن ہو جائیں تو دو صوبوں میں نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا، 5 سال بعد پھر یہی ہو گا، ایسی صورت میں الیکشن متنازع ہوں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر یہ ہارے تو ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگراں سیٹ اپ نہیں تھا، انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کیا، یہ ایسی صورتِ حال ہے کہ الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیا الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا، شفاف الیکشن میں کوئی چیز حائل ہے تو اس کاتدارک کرنا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن چاہے تو عدالت میں ریویو میں جا سکتا ہے۔حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو ٹیرین کیس میں نااہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ توشہ خانے کی گھڑیاں کیا مسلم لیگ ن نے ان سے کہا تھا کہ چوری کریں، جعلی رسیدیں بنائیں، یہ سب عمران خان کا اپنا کیا دھرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں