147

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان ملک کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ، وجہ بھی سامنے آگئی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان ملک کو سرکاری ملازمت کے باعث کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔ محکمہ قانون نے رائے دی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے گفتگو میں نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کا کہنا تھا کہ اپنے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں، اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں، وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں