140

موسم کیسا رہے گا ؟ مزید بارشیں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ): محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان ، چترال اور دیر میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔اسلام آباد ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری اور گلیات میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال اور دیر میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں