118

الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے: عمران خان کےبیان نے کھلبلی مچادی

لاہور: (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہونے پر عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اسد عمر، فواد چودھری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، شیریں مزاری، حماد اظہر، عون عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اہم اجلاس میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور ہوا، عمران خان نے صدر سے ہونے والے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں