347

رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ،خبر نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )15 روز کے اندر چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا۔ دسمبر 2022 کے آخر سے جنوری کے اوائل تک پہنچنے والے 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسنے کی وجہ سے رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گذشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔جبکہ پشاور شہر میں چائے کی پتی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ۔ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد چائے کی پتی کی قیمتیں بھی بے لگا م ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایمپورٹڈ چائے کی پتی کی قیمتوں میں 600 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے جس نے شہریوں کے اوسان خطا کر دئیے۔شہریوں نے اس حوالے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چائے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر غریب عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران امپورٹڈ کینا چائے کی پتی 600 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، کھلے ملنے والی چائے کی پتی کی قیمت 1800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی چائے پتی کا کاروبار کرنے والے دوکانداروں کے مطابق چند مہینے پہلے قیمت 800 روپے فی کلو تھی، دانے دار چائے کی پتی کی فی کلو قیمت میں دُگنا اضافہ ہوگیا،دانے دار چائے کی پتی 400 روپے کا اضافہ سے بڑھ کر 800 روپے فی کلو ہوگئی، شہریوں نے چائے کی پتی قیمتوں میں اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، سردی میں چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے،حکومت نے قیمتیں بڑھا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں