157

گیس استعمال کریں یا نہ کریں ۔۔۔!!! ماہانہ 500 روپے ادا کرنا ہونگے ، گیس صارفین پر فکسڈ چارجز عائد ،خبر نے سب کو افسردہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گھریلو گیس صارفین پر فکسڈ چارجز عائد حکومت نے تمام گھریلو گیس صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت گیس استعمال نہ کرنے کی صورت میں بھی ہر صارف کو ہر ماہ 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 50 روپے فکسڈ چارجز جبکہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جنوری سے جون 2023 تک گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی، گیس کے نرخوں میں اضافہ گھریلو، کمرشل اور پاور سیکٹر کیلئے کیا گیا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی سیل پرائس کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے40 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں