142

انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا، اہلیہ ارشد شریف نے کچھ اور ہی کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): اہلیہ ارشد شریف سمیعہ ارشد نے کہا ہے کہ انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ ارشد شریف نے کہا کہ ارشد نے اپنے ملک اور اداروں کیلئے بہت کام کیا لیکن حکومت ارشد شریف کو تحفظ دے سکی اور نہ اب تحقیقات صحیح کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون تھا جس نے ارشد شریف کو یہاں سے جانے پر مجبور کیا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔سمیعہ ارشد نے کہا کہ ریاست تحفظ فراہم کرے تو لوگ سچ بات بتا سکیں گے اور ارشد شریف قتل کیس میں ہمیں یو این کو اپروچ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ہمیشہ اپنے والد کو دیکھتے تھے کہ وہ کس لیول پر محنت کر رہے ہیں اور ارشد شریف ہمیشہ اپنے اداروں اور ملک کو سپورٹ کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں