128

سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، 690 پوائنٹس کی کمی

کراچی: سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، 690 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 690 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 786 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے عدم توازن کا ملکی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت میں اضافہ تمام معاشی سرگرمیوں میں مہنگائی کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں