117

پی ایس ایل سیون: چین اور ترکی کے کرکٹرز پشاور زلمی سکواڈ کا حصہ

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں چین اور ترکی سے دو دو کرکٹرز کرکٹر پشاور زلمی سکواڈ کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کرکٹ کے زریعے دوست ملکوں کو مزید قریب لایا جائے اور اس سے چین اور ترکی میں کرکٹ کو بھی فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں چین اور ترکی کے دو دو کرکٹرز کو اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں