157

رواں سیزن کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد زائد رہنے کا امکان

کراچی: رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد زائد رہنے کا امکان ہے۔

کاٹن اسسمنٹ کمیٹی نے کپاس کی پیداوار کا ہدف بڑھا دیا۔ رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار تقریبا 94 لاکھ بیلز رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ سال کپاس کی پیداوار 56 لاکھ بیلز تھی، کپاس کی پیدوار میں اضافے کی بڑی وجہ بہتر موسم اور بہتر قیمتیں ہیں، حکومت نے 40 کلو کپاس کی قیمت 5 ہزار روپے طے کی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باعث رواں سیزن میں کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ بیلز تک متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں