144

مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی،ایک ہفتے میں 1.21فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات

اسلام آباد:ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ برائلرمرغی 38 روپے 35پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 152 روپے 28 پیسے ،آلو 2 روپے 95 پیسے،لہسن 10 روپے، چائے کا پیکٹ 4 روپے 72 پیسے مہنگاہوا ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 23 روپے 31 پیسے مہنگاہوا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلوگھی کا ڈبہ 3 روپے 29 پیسے، ٹماٹر ایک روپے ،چینی 47 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ باسمتی چاول، تازہ دودھ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی، انڈے 4روپے 77 پیسے فی درجن، دال مونگ 2 روپے 11 پیسے، پیاز 84 پیسے سستے ہوئے، دال مسور 1 روپے 25 پیسے، دال ماش 1 روپے 21 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے اکیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں