121

افغان صوبہ قندوز کی مسجد میں دھماکہ،50افراد جاں بحق،90سے زائد زخمی

کابل:افغانستان کے صوبہ قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق اور90سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں دھماکہ شہر کی جامع مسجد میں ہوا جہاں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے آئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں اب تک 50افراد جاں بحق اور 90سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں