158

فیصل آباد: روٹی اور نان کے وزن میں کمی، قیمتوں میں آئے روز اضافے سے شہری پریشان

فیصل آباد: (نیوزڈیسک) فیصل آباد میں روٹی اور نان کی سرکاری نرخوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا، وزن میں کمی اور قیمتوں میں آئے روز اضافے سے شہری پریشان ہیں۔

روٹی ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے لیکن آٹے اور میدے کی بڑھتی قیمتوں نے نان اور روٹی کو بھی غریب اور متوسط طبقہ کی پنہچ سے دور کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق 100 گرام تندوری روٹی کی قیمت 7 روپے، خمیری روٹی 8 روپے اور تل والے 120 گرام کے سادہ نان کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن فیصل آباد کے کسی تندور پر بھی سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان فروخت نہیں کئے جا رہے۔

فیصل آباد میں نان کی قیمت میں روٹی فروخت کی جا رہی ہے یعنی فی روٹی 10 روپے، اب وہ روٹی 100 گرام کی ہے یا نہیں کسی تندور پر نہ تو ترازو ہے اور نہ آٹے کا پیڑہ تولنے کا جنجھٹ، سادہ نان کی قیمت مقررہ کردہ سرکاری نرخ کے ڈبل یعنی 20 روپے اورخمیری روٹی 15 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ نان بائی کہتے ہیں کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی اور نان سرکاری نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

مہنگائی کی چکی میں پستی عوام اور محنت کش طبقہ زندگی کی بنیادی ضروریات کی روزانہ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پریشانی میں مبتلا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں