92

وزیراعظم شہباز شریف نے عطاللہ تارڑ کو اہم ترین عہدہ دیدیا

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا سٹیٹس دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،، وفاقی کابینہ عطاءتارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاءتارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں