125

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز ایف آئی اے کے سامنے پیش ، کیا پیشرفت ہوئی؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز بے نامی اکاونٹس سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش میں سلیمان شہباز باقاعدہ شامل ہو گئے۔ایف آئی اے نے اس موقع پر ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز کو ایک سوال نامہ دیا گیا، جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے کچھ وقت مانگ لیا۔سلیمان شہبازایف آئی اے کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔ایف آئی اے کے مطابق رمضان شوگر ملز بے نامی اکاو¿نٹس کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے مقدمہ نمبر 39/2020 تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ آج مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے میں سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں