108

وزارت خارجہ کو فنڈ کی قلت کا سامنا!!بلاول نے دوروں پر کتنے ارب خرچ کرڈالے؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرون ملک دوروں پر قومی خزانے سے 1 ارب75 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چند ماہ کی وزارت کےدوران 35 ملکوں کا دورہ کیا، ان کے دوروں پر اب تک 1ارب 75 کروڑ روپے خر چ ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری درآصل پاکستان دورے پر آتے ہیں اور وہ اب بھی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے کسی اور ملک روانہ ہوچکےہیں، بیرون ملک دوروں کے دوران وفاقی وزیر اپنی سی وی لے کر نوکری پکی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ عوام کا پیسہ کیوں ضائع کیا جارہا ہے او ر اس سے فائدہ کیا حاصل ہورہا ہے، وزارت خارجہ نے ارشد شریف قتل کیس میں کیا کردار ادا کیا ؟ بتایا جائے کہ ارشد شریف کے معاملے پر وزارت نے کیا پیش رفت کی ہے،کیا وزارت خارجہ نے دبئی حکومت سے پوچھا کہ ارشد شریف نے دبئی کیوں چھوڑ اور انہیں بروقت ویزہ کیوں نہیں دیا گیا؟ کیا وزارت خارجہ نے کینیا کے سفیر یا حکام کو بلا کر احتجاج کیا یا جواب طلبی کی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں