98

عمران خان صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ کیلئے راضی کریں، شیری رحمان

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور کروانے پر رضامند کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں ریلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔ وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پنجاب میں حکومت ان کی نہیں ق لیگ کی ہے جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں لہٰذا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے کر وہ ریلیونٹ رہنا چاہتے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئے کے سینئر رہنما سر عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں۔ان کاکہناتھا کہ 20دسمبر بھی گزر جائے گی،اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئےں گے۔اگر یہ اتنے بااختیار اور سیاست میں متعلقہ ہوتے اداروں سے مخاطب ہوکر خطاب نہ کرتے۔ان کاکہناتھا کہ یہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور کروانے پر رضامند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں