126

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر نان اور روٹی کی قیمت میںاضافہ، خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور( آن لائن) صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ گندم کے بڑھتے ریٹ کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بازار میں گندم کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے، 15 کلو کا تھیلا 1400 سے 1775 روپے ہو گیا ہے جبکہ فائن میدہ بوری 8500 سے 9500 ہو گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے، نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں