116

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی اور حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی جنوری سےحکومت سندھ پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ پہلی بس سکھر پہنچنے کے بعد، سروس کی آزمائشی آغاز کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں، ضلعی افسران، تاجر برادری کے افراد نے بس میں سفر کرتے ہوئے منصوبے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔انتظامیہ کے مطابق روٹس کے تعین کے بعد جنوری سے پیپلز بس سروس کا گیارہ بسوں کے ساتھ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں