107

انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ کون ہیں، شیخ رشید نے نام بتادیا

اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرف حالات جارہےہیں حکمرانوں کےپاس بھی اسمبلی توڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ جس ڈارکومعیشت کا ارسطو بناکرپیش کیا، اس نےمعیشت کاجنازہ نکال دیا۔ نیوکلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں۔ جلد سنیں گےتنخواہ اور پنشن کےپیسےنہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویزالٰہی عمران خان کےکہنےپراسمبلیاں تحلیل کردینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں