98

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کے تدارک کیلئے صوبے میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی

لاہور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سموگ میں کمی کے لیے صوبے میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ،جبکہ سموگ کو آفت قرار دے دیا ہے۔ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ،دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں