104

ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں، شیخ رشید نے اور کیا کچھ کہہ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں