109

وزیر اعظم نے عمران خان کے بیان کو پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل قرار دیدیا

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے بیان کو جمہوری اداروں پر حملوں کا تسلسل قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصو ل ہے ، وہ اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں