123

تھکاوٹ کا شکار رہنے کی چند وجوہات

بہت سے لوگ روزمرہ کے کام کرنے میں ہی تھک جاتے ہیں، کچھ بھی کرنے کا دل نہیں کرتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں تھکاوٹ ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ تھکاوٹ آپکی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

بہت سے لوگ ہر وقت بیزار محسوس کرتے ہیں، کام میں ان کا ذرا بھی دل نہیں لگتا اور کام کا خیال آتے ہی جسم کی طاقت ختم ہوتی محسوس ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ پیت بھر کھانا کھانے، بھرپور نیند کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس کیوں کرتے ہیں؟
1۔ آئرن کی کمی:
جسم میں آئرن کی کمی آپ کو کمزور، توجہ کی صلاحیت سے محروم، سست اور چڑچڑا بنادیتا ہے۔

آئرن کی مستقل کمی مختلف سنگین امراض کا سبب بن سکتی ہے، تاہم سبز پتوں والی سبزیاں، انڈوں، نٹس اور وٹامن سی سے بھرپور اشیاءکے استعمال سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔

2۔ میٹھا کھانے کا شوق:
میٹھا کھانا اچھا ہے لیکن حد سے زیادہ میٹھا کھانا مختلف بیماریون کا سبب بن سکتا ہے۔

اس لئے میٹھا ضرور کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر، جبکہ پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں۔
3۔ ورزش نا کرنا:
اگر کوئی شخص جسمانی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے تو یقیناً وہ اپنے آپ میں تھکاؤٹ ضرور محسوس کریگا جبکہ معمول کی ورزشی جسمانی مضبوطی بڑھاتی ہے جبکہ آپ کا نظام قلب زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے۔

4۔ پانی کا کم استعمال:
پانی کا کم استعمال کرنا انسان کوڈی ہائیڈریشن کا شکار بنا دیتی ہے جس سے جون گاڑھا ہوجاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں دل کی کارکردگی بھی کم ہوجاتی ہے اور آپ کے پٹھوں اور اعضاء کو آکسیجن کی فراہم کم ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔

5۔ ناشتہ نا کرنا:
آپ اٹھتے ہیں آپ کو ناشتے کی شکل میں اپنی توانائی کے ایندھن کو دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جسے چھوڑ دینا آپ کو کاہلی یا سستی کا شکار کردیتا ہے۔

6۔ کافی کا استعمال:
کیفین کا بہت زیادہ استعمال نیند اور جاگنے کے سائیکل کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دن بھر تھکاوٹ کا احساس غالب رہتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں