131

ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1 ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 552 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک سندھ میں کورونا وائرس سے 7 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 42 ، بلوچستان میں کورونا وائرس سے 1 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27805 ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7414، بلوچستان میں 349، خیبرپختونخوا میں 5559 ، آزاد کشمیر میں 738 ،اسلام آباد میں 924 ، گلگت بلتستان میں 184 ، پنجاب میں 12637 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں