173

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں انٹربینک میں ڈالر169.08 روپے سےبڑھ کر 170.48 روپے پر بند ہوا ، انٹربینک کے بعد ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیز مہنگی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے مہنگاہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے سے بڑھ کر 172.60 روپے کاہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگاہوکر 200.50 روپے کاہوگیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کم ہوکر 234.50 روپے کاہوگیا ، امارتی درہم 1.10 روپے مہنگاہوکر 48.20 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، سعودی ریال 45 پیسے مہنگاہوکر 45.90 روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں