116

سستی سواری کا حصول بھی مشکل،موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور: پاکستانی عوام کے لئے سستی سواری کاحصول بھی مشکل بنادیا گیا اورکمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

جاپانی کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفید پوش طبقے کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جو نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق سی ڈی 70کی قیمت میں 4ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب یہ موٹر سائیکل86ہزار9سو سے بڑھ کر 90ہزار 9سو روپے کی ہوجائے گی۔

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی 4ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 93ہزار5سوسے بڑھ کر 97ہزار 5سوروپے ہوگئی ہے۔

ہنڈٓاپرائیڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب یہ موٹرسائیکل 1لاکھ 20ہزار 5سو کے بجائے 1لاکھ 25ہزار 5سوروپے میں ملے گی۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 5ہزار اضافے کے بعد 1لاکھ 42ہزار 5سو سے بڑھ کر 1لاکھ 47ہزار 5سو روپے ہوجائے گی۔

کمپنی نے ہنڈٓا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سی بی125اور 150 ایف کی قیمت میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہنڈا سی بی 15ایف ایس ای کی قیمت میں بھی 6500روپے کا اضافہ کیا گیاجس کے بعد نئی قیمت 2لاکھ 64ہزار 5سو سے بڑھ کر 2لاکھ 71ہزار روپے ہوجائے گی۔
یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس کے حوالے سے ابھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔

واضح رہے کہ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل سمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں