124

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی وہ عام غذائیں جو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں

کینسر ایک مہلک مرض ہے جو کبھی بغیر کسی بیماری کے بھی لاحق ہوجاتا ہے جس کی اصل وجہ پراسس فوڈ والی غذائیں بنتی ہیں ۔

اس حوالے سے کئی تحقیقات بھی ہوئیں ہیں تاہم حالیہ ریسرچ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کچھ غذاؤں کا استعمال کم کر کے کینسر کا شکا ر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اس ریسرچ میں اس بات پر غور کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے کینسر سے مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اس وقت دنیا بھر میں ہر 6 میں سے ایک موت کینسر کے نتیجے میں ہورہی ہے۔

اس حوالے سے سائسندانوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد آنے والے برسوں میں مزید بڑھ جائے گی، یعنی 2040 تک اس میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی سے اس خطرناک مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس کا آغاز غذا سے کیا جاسکتا ہے۔

یعنی ان غذاؤں کا استعمال نا کیا جائے کو کہ پراسس فوڈ میں شمار ہوتی ہیں جیسے، ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کا سامنا وغیرہ۔

علاوہ ازیں چینی سے بنے میٹھے مشروبات، پراسیس گوشت اور الکحل وغیرہ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں