123

کاروباری ہفتے کا تیسرا روز ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی چھائی رہی، مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس ایکبار پھر 45ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے طالبان کی مدد کرنے والے ممالک پر ممکنہ پابندیوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی،100 انڈیکس میں 1299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ 908 پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار366 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 316 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 53 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.97 سے بڑھ کر 170.48 روپے پر بند ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں