121

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

لاہور: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا، امریکی کرنسی کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 169 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔


رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر 8 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا ہے، جولائی سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 172 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہناہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کی سب سے بڑی وجہ ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ہے جو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں بے تحاشا اضافہ کر رہا ہے، اس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق پاک امریکہ تعلقات میں تناو کے حوالے سے مختلف افواہوں کے باعث سرمایاکار حصص بازار میں محتاط دکھائی دیے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران لگ بھگ 1300 پوائنٹس گھٹ کر 43 ہزار984 پوائنٹس پر آگیا تاہم اختتام پر یہ 44 ہزار366 پوائنٹس پر بند ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں