127

بوائی سے پہلے گندم کی امدادی قیمت کا تعین ضروری ہے: فخر امام

اسلام آباد:(نیوز ڈیسکا)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیور ٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کے سیزن سے پہلے امدادی قیمت کو حتمی شکل دینا ضروری ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گندم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فخر امام نے شرکا پر زور دیا کہ وہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہماری آبادی میں 50سے 60 لاکھ لوگ شامل ہوتے ہیں جس سے گندم کی مجموعی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

اجلاس میں صوبائی زرعی محکموں نے گندم کی پیداوار سے متعلق تازہ ترین تخمینہ پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں