137

چاکلیٹ جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ وزن کم کرکے نا صرف آپ اپنی شخصیت نکھارسکتے ہیں بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے برمنگھم کے ریسرچرزنے یونیورسٹی آف مورسیا اسپین کے ساتھ اشتراک کیا اور تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ملک چاکلیٹ کھانے سے وزن بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

لیکن اس تحقیق سے یہ بھی احذ کیا گیا کہ خواتین کے مخصوص دنوں کے بعد ملک چاکلیٹ کے صبح کے وقت اچھی مقدار میں استعمال سے ان کے جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں ملک چاکلیٹ مدد دیتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کرتی ہے۔
واضح رہےکہ ان ریسرچ کے سلسلے میں ماہرین نے ایسی 19 خواتین پر تجربہ کیا ، جنھوں نے اپنے مخصوص دنوں کے بعد صبح یا رات میں چاکلیٹ کا استعمال کیا تو ان میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں خواتین و حضرات ورزش یا جاگنگ سے قبل ڈارک چاکلیٹ کھالیں تو اس سے خون کا بہاؤ فوری طور پر تیز ہوتا ہے اور جسمانی مشقت میں آسانی ہوتی ہے۔

چاکلیٹ کھانے سے خون کا بہاؤ اور آکسیجن سپلائی بڑھتی ہے جس سے ورزش میں آسانی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ادھیڑ عمر میں جسم کے ہر حصے تک آکسیجن کی فراہم سست پڑجاتی ہے اور اس سے پٹھوں کی حرکت بھی مشکل ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جوان افراد کے مقابلے میں ادھیڑ عمر کے خواتین و حضرات بہت مشکل سے ورزش پر آمادہ ہوتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں