116

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 255 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 817 روپے کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔واضح رہے کہ دن بھرمجموعی طورپر375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 259کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ101کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 550روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 351 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 351 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر کم ہو کر 1750 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں