133

سندھ میں ڈینگی کے وار جاری

سندھ میں ڈینگی کے 24 گھنٹوں میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ستمبر کے مہینے میں ڈینگی کے 426 کیسز رپورٹ ہوئے ،کراچی میں ستمبر کے مہینے میں ڈینگی کے 300 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی میں 105، ضلع شرقی میں 66، ضلع جنوب میں 43، ضلع کورنگی میں 34، ضلع ملیر میں 25 اور ضلع غربی میں 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال سندھ بھر میں 24 ستمبر تک ڈینگی کے 1791 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث 5 اموات ہوچکی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں