142

ایف بی آر نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے افغان تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کرلی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاک افغان تجارت کے فروغ کیلئے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اطلاق ایسے پھلوں پر ہوگا جو پاکستان میں وافر مقدار میں پیدا نہیں ہوتے۔ معاون خصوصی شہزاد ارباب کا کہنا ہے کہ افغان تاجروں کو رعایتیں دینے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ادھر پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ٹاسک فورس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں تجارت کے فروغ کے لئے افغانستان کی تکنیکی معاونت کی بھی سفارش کی گئی۔ یہ بھی تجویز دی گئی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی سپلائی جاری رکھنے کیلئے افغانستان کی مدد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں