155

کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، محمد حفیظ کا خیر مقدم

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، سابق کپتان محمد حفیظ نے کرس گیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کے پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حوصلہ افزا ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ کون آرہا ہے؟ ان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، پاکستانی کرکٹ شائقین کرس گیل کی پاکستان سے محبت کی بھرپور تعریف کرتے نظر آئے۔
پاکستانی سابق کپتان محمد حفیظ نے کرس گیل کے اس اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا، کہا کہ آپ ہمارے سچے چمپئن ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈھیروں پیار آپ کے نام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنا کر سیریز منسوخ گذشتہ روز واپس چلی گئی تھی، اس اقدام سے ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 ملین ڈالر تک کا نقصان ہوا تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں