158

لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، خاتون کے ساتھ فحش حرکات؛ ویڈیو منظر عام پر

لاہور میں خواتین کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی حراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو حراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ توحید پارک میں خاتون بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر آرہی تھی کہ پیچھا کرنے والا موٹر سائیکل نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش حرکات کرتا ہے، خاتون نوجوان کو نظر انداز کرتی گھر میں داخل ہو جاتی ہے جبکہ نوجوان نے شرمناک حرکت کرنے کے بعد خاتون پر فقرے بھی کسے۔

پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کے لیے دیگر فوٹیجز اکھٹی کرلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں