139

سرفراز احمد قومی کھلاڑیوں کی ہمت بڑھانے میدان میں آگئے

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد پاکستان نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر شائقین کرکٹ اور قومی کھلاڑیوں کی ہمت بڑھانے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ردعمل دیا ہے۔
دوسری جانبقومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکا یہ یکطرفہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں اور افواج پاکستان ہر پاکستانی کا فخر ہے،پاکستان محفوظ اور قابل فخر ملک ہے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں