119

قومی اسمبلی کا اجلاس: حکومت الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کرے گی

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ حکومت الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کرے گی۔ بل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے قوانین شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ تحریک کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ 90 روز میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور نہیں کرسکا، سینیٹ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم 90 روز میں منظور نہیں کر سکا، بلز کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجا جائے۔ قومی اسمبلی میں یہ تحاریک مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں