120

سہیل شاہین کی پنجشیر لڑائی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کی تردید

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پنجشیر کی لڑائی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کر دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وادی پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات محض پروپیگنڈا ہیں، طالبان نے سپر پاور امریکا کے خلاف 20سالہ جنگ میں کسی ملک سے مدد نہیں لی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے پاس تجربہ کار جنگجو اور جدید اسلحہ موجود ہے، طالبان کی موجودہ کابینہ عارضی ہے، مستقبل کی حکومت میں دیگر قومیتوں کے مزید رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا، موجودہ کابینہ خلا پر کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری رہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان مشترکہ حکومت کے قیام پر یقین رکھتے ہیں، موجودہ کابینہ میں نائب وزیر اعظم ازبک، اور چند وزرا تاجک ہیں، خواتین کو اسلامی اقدار کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں