129

برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

برازیل میں ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ائیرکرافٹ میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹا جہاز اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈز بعد ہی حادثے کا شکار ہوا اور قریبی جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، افسوس ناک واقعے میں برازیل کے نامور بزنس مین، بیوی اور تین بچوں سمیت جان گنوا بیٹھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں